پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرنس ولیم اور پرنس ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی جڑ بچپن کے ایک غیر متوقع واقعے میں ہوسکتی ہے، یہ دعویٰ شہزادی ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل نے کیا ہے۔

پال بوریل کے مطابق ہیری کو ہمیشہ یہ احساس رہا کہ وہ ’اسپیر‘ ہیں اور ولیم کو فوقیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے چینل 5 کی ڈاکیومنٹری ’دی پیلس واٹ دی رائل سرونٹس سا‘ میں بتایا کہ ایک موقع پر نینی نے ولیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں 3 ساسیجز دوں گی تاکہ تم بڑے اور مضبوط بنو کیونکہ تم ایک دن بادشاہ بنو گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان

بوریل نے کہا کہ اس وقت ہیری کے چہرے پر حیرت اور دکھ نمایاں تھا، جیسے وہ سوچ رہا ہو کہ ولیم کو 3 اور مجھے صرف 2 کیوں ملے۔

پال بوریل جنہوں نے محض 18 سال کی عمر میں شاہی محل میں بطور فوٹمین سروس شروع کی اور بعد میں شہزادی ڈیانا کے ذاتی بٹلر کے طور پر ایک دہائی تک خدمات انجام دیں، نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ولیم اور ہیری کے تعلقات کو قریب سے دیکھا۔ ان کے مطابق 20 کی دہائی کے اوائل میں بھی ہیری کو یہ احساس رہتا تھا کہ وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سابق شاہی پروٹیکشن آفیسر کین وارف کے مطابق، ہیری اگرچہ اندرونی کڑواہٹ رکھتے تھے لیکن ان کی شخصیت زیادہ خوش مزاج اور کھلے دل کی تھی، اس وجہ سے وہ لوگوں کو زیادہ قریب لگتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اچانک یوکرین کیوں پہنچے؟

یاد رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے 2020 میں سینیئر شاہی حیثیت چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ اپنے 2 بچوں پرنس آرچی اور پرنسس للی بیٹ کے ساتھ مقیم ہیں۔

اس کے بعد سے دونوں بھائیوں کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔ ستمبر کے اوائل میں ہیری نے 4 روزہ دورے پر برطانیہ کا سفر کیا اور اپنے والد کنگ چارلس سے 19 ماہ بعد پہلی بار ملاقات کی، تاہم اس دوران ولیم سے ملاقات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ولیم نے 3 اکتوبر کو ایک پروگرام میں اپنے بھائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ان کے بچوں کو وہ پرانے سخت روایتی حالات نہ جھیلنے پڑیں جو انہیں اور ہیری کو بچپن میں برداشت کرنے پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کے افراد کونسے کھانے کھاتے ہیں اور کن کھانوں کو ہاتھ نہیں لگاتے؟

پرنس ولیم اور پرنس ہیری آخری بار ستمبر 2022 میں ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار