برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے مجوزہ سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت کی امید ظاہر کی ہے، جبکہ اس حوالے سے لندن میں ہونے والے مذاکرات میں 44 سے زائد ممالک کے دفاعی حکام شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

2 روزہ اجلاس میں عسکری ماہرین نے برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں ایک مشترکہ مشن کے خدوخال پر غور کیا، جس کا مقصد جنگ بندی کے بعد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بحری راستے کو محفوظ بنانا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کے مطابق یہ ایک دفاعی نوعیت کا کثیر الملکی مشن ہوگا جو ضرورت پڑنے پر بارودی سرنگوں کی صفائی اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

فرانسیسی وزیر دفاع کیتھرین ووترین کے ساتھ مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے کہا کہ اس منصوبے پر نمایاں پیشرفت ممکن ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جان ہیلی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آزادی عالمی تجارت، توانائی کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد ان مذاکرات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق ایک درجن سے زائد ممالک پہلے ہی اس مشن میں شمولیت پر آمادہ ہو چکے ہیں۔

آبنائے ہرمز، جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ایک اہم بحری گزرگاہ ہے، دنیا میں تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔ تنازع سے قبل عالمی تیل کا قریباً 20 فیصد اسی راستے سے گزرتا تھا، جس کی بندش عالمی توانائی منڈی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک آبنائے ہرمز کو کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتا جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں پر اپنی پابندیاں ختم نہیں کرتا، جس سے سفارتی تعطل برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے پاس وقت کم بچا ہے، معاہدہ ہماری شرائط پر ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اگرچہ جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم امریکا اور ایران دونوں کی جانب سے دباؤ برقرار رہنے کے باعث صورتحال تاحال غیر مستحکم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘