سعودی عرب کے وزیرِ تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے عالمی یومِ معلم کے موقع پر مملکت بھر کے اساتذہ اور معلمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم اور وطن کے مستقبل کے معمار ہیں۔
اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مملکت اپنے معلمین اور معلمات کی خدمات پر فخر کرتی ہے جو نئی نسل کے دلوں میں علم، ہنر اور اقدار کی روشنی جگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی شہروں میں’مدینہ‘ مہمان نوازی میں سرفہرست، قیام کی شرح میں حیران کُن اضافہ
وزیرِ تعلیم نے کہا کہ آپ کے لیے ہماری جانب سے قدردانی اور وطن کی طرف سے شکریہ ہے۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو امید کے بیج بوتے ہیں اور علم کی شمع سے آنے والے کل کو روشن کرتے ہیں۔
سعودی وزارتِ تعلیم کی جانب سے یومِ معلم کا اہتمام اساتذہ کے مقام کو سراہنے، ان کی خدمات کے اعتراف اور وژن 2030 کے تعلیمی اہداف کے حصول کے عزم کے طور پر کیا گیا۔














