فرزانہ اشفاق پشاور کی ایک کاروباری خاتون ہیں۔ ان کا اپنا بیوٹی اور ڈیزائن کا کاروبار ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ ابتدا ہی سے نوکری کے خلاف اور اپنے کاروبار کے حق میں رہی ہیں۔
وہ خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے تربیت دیتی ہیں اور انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
سال 2006 میں انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک منفرد کام شروع کیا۔ انہوں نے اپنے بوتیک اور دیگر درزیوں کی دکانوں سے ضائع کپڑوں کے ٹکڑے جمع کرنا شروع کیے اور ان سے مختلف آرٹ کی اشیا بنانا شروع کیں۔ ان کا یہ کام اب ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔
فرزانہ اشفاق بتاتی ہیں کہ اس کاروبار کے لیے انہوں نے ایک الگ سیٹ اپ بنایا ہے جس میں تمام اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق وہ ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد منافع کماتی ہیں، جبکہ کئی خواتین کو روزگار فراہم کرنا ہی ان کا اصل مقصد ہے۔
مزید فرزانہ اشفاق کی اپنی زبانی