جیمنی پرو: گوگل کی پاکستانی طلبہ کو شاندار مفت پیشکش

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے وہ طلبہ جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے ایک سال کے لیے گوگل کے جدید ترین اے آئی پرو پلان تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟

گوگل کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو کسی اضافی لاگت کے بغیر جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

گوگل کا جیمنی اے آئی پرو پلان طلبہ کو اپنی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے جس میں شامل ہے جیمنی پرو2.5  ماڈل شامل ہے جو ’ڈیپ ریسرچ‘ جیسی سہولیات کے ذریعے اسائنمنٹس، تحقیق اور تخلیقی منصوبوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جیمنی اب گوگل ایپس میں بھی دستیاب ہے یعنی اے آئی معاونت براہ راست  Gmail، Docs، Sheets، Slides  اور Meet جیسے پلیٹ فارمز پر حاصل کی جا سکتی ہے جس سے طلبہ ای میلز کو سمرائز کر سکتے ہیں، پریزنٹیشنز تیار کر سکتے ہیں اور ڈیٹا کا تجزیہ مؤثر انداز میں کر سکتے ہیں۔

طلبہ کو گوگل کا نوٹ بک ایل ایم بھی فراہم کیا جائے گا جو ایک ذاتی نوعیت کا اے آئی ریسرچ اور تحریری معاون ٹول ہے۔

مزید پڑھیے: گوگل کے جیمنی اے آئی میں آڈیو فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت متعارف

مزید برآں طلبہ کو Veo 3 اور Flow جیسے جدید فیچرز تک بھی رسائی حاصل ہو گی جن کے ذریعے متن یا تصاویر سے ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں۔

گوگل کی اس پیشکش میں دو ٹیرا بائٹ کلاؤڈ اسٹوریج بھی شامل ہے جو Google گوگل ڈرائیو، جی میل اور  گوگول فوٹوز پر دستیاب ہو گا تاکہ طلبہ اپنی نوٹس، منصوبے اور دیگر تعلیمی مواد کو محفوظ طریقے سے رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ آفر گوگل کے اس وسیع تر مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو جدیداے آئی ٹولز سے بااختیار بنانا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ اسکیم ایشیا پیسیفک کے متعدد ممالک میں متعارف کرائی گئی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اہل طلبہ کو دعوت دی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اس آفر سے فائدہ اٹھائیں اور ایک سال کے لیے مفت سبسکرپشن حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے