’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اپنے سیاسی اسٹیٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ سی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی ناپاک مہر نہیں لگی‘، وطن واپسی پر سینیٹر مشتاق احمد کا بیان

مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ان کا احترام اور محبت کا رشتہ آج بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس اور فلسطین کے مقصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اب ان کی توجہ انسانی حقوق، آزاد میڈیا اور جمہوریت کے فروغ پر مرکوز ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد

مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سے ان کے احترام اور عزت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

’میں جماعت اسلامی کا احسان مند ہوں، یہ تعلق تا حیات اور قبر تک رہے گا۔‘

سابق سینیٹر نے بتایا کہ ’صمود فلوٹیلا‘ کے سفر کے دوران 3 مرتبہ ڈرون حملے ہوئے، لیکن تمام مسافر محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بعض تنظیمی حدود اور اسٹرکچر کی وجہ سے چند معاملات میں اختلاف رائے موجود تھا، تاہم ان کے دل میں جماعت اسلامی اور امیر حافظ نعیم الرحمن کے لیے آج بھی بے حد احترام ہے۔

مشتاق احمد خان نے اعلان کیا کہ وہ ملک بھر میں پاک فلسطین کمیٹیاں قائم کریں گے تاکہ فلسطین کے لیے عوامی حمایت کو منظم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘