بیوی پر رات میں ناگن بننے کا الزام، حاملہ خاتون نے شوہر کے الزامات پر کیا ردعمل دیا؟

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔

معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف

معراج نے کہا کہ ’میری بیوی ہر رات مجھے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ سوتے وقت مجھے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ اُس کی حرکات سے میں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں‘۔

تاہم، اس معاملے نے نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب معراج کی بیوی نسیمن، نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی۔ نسیمن نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ اُسے جھوٹے الزامات کے ذریعے چھوڑنا چاہتا ہے تاکہ دوبارہ شادی کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی بادشاہ کی 15 بیویوں، 100 خادموں کے ساتھ متحدہ عرب امارات آمد، ویڈیو وائرل

نسیمن نے بیان میں کہا کہ ’میرے شوہر نے کبھی میری دیکھ بھال نہیں کی۔ میں چار ماہ کی حاملہ ہوں لیکن وہ میری طبی ضروریات یا کھانے پینے کا خیال نہیں رکھتا۔ وہ مجھے جہیز کے لیے ہراساں کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ میں خود ہی اسے چھوڑ دوں‘۔

نسیمن نے مزید کہا کہ شادی کے بعد سے ہی اُس پر ظلم کیا جا رہا ہے اور اب شوہر نے کہانی گھڑ کر اُسے ذہنی اور سماجی دباؤ میں لانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا

ذرائع کے مطابق، معراج نے ابتداء میں بیوی کے رویے کو معمول کے مطابق قرار دیا تھا، تاہم کچھ عرصہ بعد اُس نے ایک ’عامل‘ سے رجوع کیا، یہ کہتے ہوئے کہ اُس کی بیوی پر آسیب یا کسی غیر مرئی مخلوق کا سایہ ہے۔

مقامی پولیس اور انتظامیہ نے دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں، اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی