پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنزکے  جواب میں 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی نعمان علی کی گیند پر 17 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہی ہاتھوں کیچ ہوئے۔علاوہ ازیں ریان رکلنٹن 71، اسٹبز 8، بریوس صفر اور ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: 3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے

میزبان ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے 85 رنز کے عوض 4  وکٹیں حاصل کیں جبکہ  سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

 جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کیلئے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ٹونی ڈی زورزی 81 اور متھوسامے 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی جبکہ محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ 362 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ یہ تینوں وکٹیں اسپنر سینوران متھوسامے کے حصے میں آئیں جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 7 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے

پوری پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ متھو سامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کی۔ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟