القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو نوٹس موصول نہ کروا سکی، 2گھنٹے انتظار کے بعد نیب کی ٹیم بغیر نوٹس وصول کرائے واپس روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں کل طلب کر لیا۔
نیب کی خصوصی ٹیم بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچی۔ جہاں اس سے کہا گیا کہ ’ہماری لیگل ٹیم نیب کی ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔‘
نیب کی ٹیم واپس روانہ
تاہم زمان پارک میں لیگل ٹیم کی عدم موجودگی پر نوٹس موصول نہ ہو سکا، بشری بی بی کی جانب سے کسی نے نیب سے نوٹس وصول نہیں کیا نیب کی ٹیم 2گھنٹے بعد بغیر نوٹس وصول کروائے زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نوٹس وصول کروانے دوبارہ زمان پارک جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس: بشری بی بی کی 23مئی تک ضمانت منظور
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس: نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلبی کے سمن جاری کر دیے
نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس میں کل حاضری کے سمن جاری کر دیے۔
مزید پڑھیں
عمران خان کے نام جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کل صبح 10 بجے نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں۔
عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں۔ جن میں سے اہم سوالات یہ ہیں کہ رقم ملزمان کو دلوا کر مالی فائدے حاصل کیے گئے۔ عمران خان نے رقم واپس دے کر 458 کنال اراضی اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے۔ رقم واپس کر کے عمران خان، بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔
سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں پیش ہوئے نہ کوئی جواب دیا، عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔