وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کی شام ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی دونوں اہم ترین شخصیات نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چودھری، وزیر بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان، وزیر داخلہ و منشیات کنٹرول سینیٹر سید محسن نقوی، وزیر قانون و انصاف و حقوق انسانی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مندوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صدر اور وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیشرفت شامل پر تبادلہ خیال کیا جو پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو متاثر کرتی ہیں۔
وزیر اعظم نے صدر کو اپنی حالیہ مصری اور ملائشیا کی سفری دوروں، بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور غزہ میں امن کے لیے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔














