چمن: ضلعی انتظامیہ نے افغان سرحد سے متصل علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل و قندھار پر تیر بہدف حملوں کے بعد طالبان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

نوٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہائی اسکول علیزئی اور گورنمنٹ ہائی اسکول ملت کو عوام کے لیے عارضی محفوظ پناہ گاہیں قرار دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 عام شہری جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال چمن منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں سرحدی علاقے کے متعدد مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر ہمارے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، میں ان نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟