پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے معافی کیوں مانگی؟

سید عدنان نے کہا کہ اس تصویر کو غور سے دیکھیں پاکستان کا جھنڈا کہاں گیا؟ پھر کہتے ہیں ہم تو بڑے محب وطن ہیں۔

اقرارالحسن نے لکھا کہ پاکستان کا پرچم لاوارث ہے کہ ملک کے اہم ترین صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں اسے مقررہ مقام سے ہٹا کر ایک فالتو چیز کی طرح میز پر بھی ایک کونے پر رکھ دیا گیا۔

فرحان ورک نے لکھا کہ قائد اعظم کی جگہ عمران خان کی تصویر لگ گئی ہے، پاکستان کی جگہ تحریک انصاف کا جھنڈا لگ گیا ہے۔ وزیر اعلی نے پہلا نوٹس روٹی، کپڑے کی بجائے صنم جاوید کا لے لیا ہے۔ پاکستان کا جھنڈا پی ٹی آئی کے جھنڈے سے سائز میں دس گنا کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تحریک انصاف کے حامیوں کو تبدیلی مبارک ہو۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا پاکستان کا پرچم لاوارث ہے کہ ملک کے اہم ترین صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں اسے مقررہ مقام سے ہٹا کر ایک فالتو چیز کی طرح میز پر بھی ایک کونے پر رکھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟