معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پایا، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
🚨🚨🚨🚨🚨
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا۔مولانا محمد خان شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی تھے،مولانا نے نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ کیا،شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔علماء و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا… pic.twitter.com/8gsIirwng3— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 21, 2025
اس موقع پر علما کرام اور مختلف شخصیات نے مولانا شیرانی کو شادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مولانا شیرانی نے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔













