اب ملے گا پاکستانی پاسپورٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ، کیا کچھ تبدیل کیا جارہا ہے؟

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔

چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی

نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر شامل ہوں گی، تاکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور قومی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟

ایک عہدیدار نے بتایا ’ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی شہری جب اپنا پاسپورٹ لے کر دنیا میں سفر کرے تو وہ اپنے ملک کے ورثے اور شناخت کی نمائندگی کرے۔‘

جدید ترین سکیورٹی فیچرز شامل

نئے پاسپورٹ میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جن سے جعلی سازی، نقل اور غلط استعمال کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔

ان فیچرز میں بائیومیٹرک کوڈنگ، مائیکرو پرنٹنگ، واٹر مارکنگ اور ہولوگرام سسٹم جیسے جدید عناصر شامل کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ڈیزائن اور سکیورٹی اسپیسیفکیشنز کی حتمی منظوری کے بعد ہی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پرانے پاسپورٹس بتدریج ختم کیے جائیں گے

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے نفاذ کے بعد پرانے پاسپورٹس کو بتدریج تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا

تمام شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے وقت نیا ڈیزائن فراہم کیا جائے گا، تاکہ منتقلی کا عمل مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل ہو۔

عالمی معیار کی پاسپورٹ ٹیکنالوجی کی جانب قدم

ماہرین کے مطابق، پاکستان کا یہ قدم جدید بائیومیٹرک اور ڈیجیٹل شناختی نظام کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف دستاویزات کی سکیورٹی مضبوط ہوگی بلکہ پاکستان کا پاسپورٹ بین الاقوامی سفری شناخت کے جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا