پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اب پاکستانی شہری 32 ممالک کا سفر ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں 100ویں نمبر پر ہے، جو 2021 میں 113ویں پوزیشن پر تھا، اس مثبت پیش رفت کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں اور بہتر بین الاقوامی تعلقات کا مظہر قرار دیا جاریا ہے۔

 https://Twitter.com/TheSaadKaiser/status/1938711317554114892

حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ معاہدہ حکومتی و سفارتی اہلکاروں کے لیے سفری ضوابط کو آسان بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

اس سے قبل ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ قطری حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزا فری انٹری کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی، مسافر کے پاسپورٹ کی مدت کم از کم 6 ماہ باقی ہونی چاہیے اور واپسی کی کنفرم ٹکٹ لازمی ہو۔

اسی طرح مسافر کے پاس کارآمد ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ہو، اگر خاندان ساتھ سفر کر رہا ہو تو کارڈ خاندان کے کسی ایک فرد کے نام پر ہونا چاہیے، ویزا 30 دن کے لیے مفت جاری کیا جائے گا اور اس میں توسیع ممکن نہیں ہوگی، ہوٹل کی کنفرم بکنگ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

پاکستان سے براہ راست آنے والے مسافروں کو پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp