پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعمران حیدر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے پہلی تعارفی ملاقات کی۔

مشیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ان کے دورِ ذمہ داری کے دوران بنگلہ دیش کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا تاکہ علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وزارتی دوروں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

اس ضمن میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نئی پیش رفت قرار دیا۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ میں ہونیوالی اس ملاقات میں انہوں نے اپریل میں ڈھاکا میں منعقد ہونے والی چھٹی سیکریٹری خارجہ سطح کی مشاورت کو بھی کامیاب قرار دیا۔

آئندہ کے لیے دونوں سفارت کاروں نے 27 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہونے والی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9ویں اجلاس کا خیر مقدم کیا، جو ایک طویل عرصے کے بعد اس فورم کی بحالی کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

توحید حسین نے دوطرفہ تعاون میں مثبت پیش رفت، خصوصاً ویزہ سہولتوں میں نرمی اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی رابطوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔

یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے ایک نئے مرحلے کی عکاس ہے، جس کا مقصد بات چیت، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے