سابق ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو پرنسس آف ایسٹوریاس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی سابق ٹینس اسٹار’سرینا ولیمز‘ کو ’پرنسس آف ایسٹوریاس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹینس اسٹار کو چینی کھانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

اسپین کے شہر اوویدو میں منعقدہ تقریب میں 23گرینڈ سلامز جیتنے والی سرینا ولیمز کو اعزاز سے نوازا گیا، سرینا ولیمز کے اسٹیج پر آتے ہی شائقین نے کھڑے ہو کر ٹینس اسٹار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقسیم ایوارڈز کی تقریب اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور، اُن کے والد بادشاہ فیلپے اور شاہی خاندان کے دیگر اراکین نے انجام دی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ایس اوپن میں ٹینس اسٹار کی ٹوپی چوری، سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

یہ ایوارڈز ہر سال ’پرنسس آف ایسٹوریاس فاؤنڈیشن‘ کے زیرِ اہتمام دیے جاتے ہیں، جن کا مقصد سائنسی، فنی، ثقافتی، سماجی اور انسانی خدمات کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘