سعودی عرب میں قومی باز کلب کے زیرِ اہتمام بازوں کا سالانہ نیلامی میلہ 2025 کی 13ویں شب گزشتہ روز مَلہم (ریاض کے شمالی علاقے) میں منعقد ہوئی، جس میں 2 باز مجموعی طور پر 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔

پہلا باز، الحنو کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شکاری یاسر الجہنی کا تھا، جس کی بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہو کر 3 لاکھ ایک ہزار ریال تک پہنچی۔ دوسرا باز، الخبر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شکاری نایف، خالد السيحانی اور راشد الهاجری کا تھا، جو 2 لاکھ 77 ہزار ریال میں خریدا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن
یہ نیلامی صرف بحری نسل کے کم عمر بازوں کے لیے مخصوص ہے تاکہ مقامی نسل کے بازوں کی بقا یقینی بنائی جا سکے۔ قومی باز کلب شکاریوں کو نقل ورہائش، فروخت کی دستاویزات، اور نیلامی کی براہِ راست نشریات جیسی سہولتیں فراہم کرتا ہے، جبکہ اختتامی شب میں کامیاب شکاریوں کو انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔

یہ سالانہ نیلامی سعودی ثقافت کے ورثے کی پہچان بن چکی ہے، جو شکاری روایت کو نئی نسلوں تک پہنچانے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔













