پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات بھارت سے دوستی کی قیمت پر نہیں، مارکو روبیو

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات بھارت یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں ہیں۔

کوالا لمپور میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو کوالا لمپور پہنچے  ہیں، جہاں وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔ پیر کو ان کی ملاقات امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تجارت اور روسی تیل کی بھارتی درآمدات پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب دوحہ روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت کی فکرمندی فطری ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی طور پر کشیدگی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ امریکا مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھتا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن، اسلام آباد کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور ایسے تمام ممالک کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے جہاں مشترکہ مفادات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی حقیقت پسندانہ ہے اور وہ خود بھی ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے جن کے ساتھ امریکا کے روابط نہیں ہیں، دوسری جانب پاکستان کے ساتھ تعاون، بھارت کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات کا متبادل نہیں بلکہ علاقائی استحکام کے لیے ایک الگ نوعیت کی شراکت داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں امریکا بھارت اتحاد ہمارے مفادات کیخلاف ہے،  سابق سفیر مسعود خالد

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں طویل تعاون رہا ہے اور واشنگٹن چاہتا ہے کہ اس دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض چیلنجز موجود ہیں لیکن مجموعی طور پر تعلقات کا مثبت انداز حوصلہ افزا ہے۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ تنازع سے قبل ہی پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا تھا تاکہ ایک نئی اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھی جاسکے۔ ان کے مطابق امریکا کا مقصد ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جہاں تعاون ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بھارت اور پاکستان پر روزانہ نظر، سیز فائر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے، مارکو روبیو

ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو نمایاں طور پر اجاگر کررہے ہیں۔ آسیان سمٹ کے موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’عظیم شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع کے حل کے لیے تیزی سے اقدامات کریں گے۔

مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ وہ آسیان سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارتی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت قریبی اتحادی ہیں اور یہ تعلق آئندہ بھی مضبوطی سے جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 32 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 36,00 سے زائد پوائنٹس کی کمی

متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق

واٹس ایپ صارفین فیس بک طرز کی پروفائل پر کور فوٹو سیٹ کرسکیں گے

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی