غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں بھارتی شہریوں کا غیر قانونی طور پر امریکا کی سرحد عبور کرنے کا رجحان ایک سنگین عالمی سیکیورٹی چیلنج بن چکا ہے، جہاں امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کے اعداد و شمار میں ظاہر ہے کہ سال بھر میں تقریباً ایک بھارتی شہری ہر 20 منٹ میں غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا۔ اس مسئلے نے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سرحدی نگرانی اور سیکیورٹی حکمت عملیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منیاپولس میں وفاقی امیگریشن ایجنٹس کے ہاتھوں ایک اور امریکی شہری ہلاک، ملک بھر میں شدید احتجاج

دی اکانومسٹ ٹائم کے مطابق2025 کے دوران سی بی پی نے 23,830 بھارتی شہریوں کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران روکا، یہ تعداد 2024 میں گرفتار ہونے والے 85,119 سے کم ہے، تاہم بھارتی شہری اب بھی غیر قانونی امیگریشن کے بڑے گروپوں میں شامل ہیں۔

بیشتر گرفتار شدگان اکیلے بالغ افراد تھے جو بہتر روزگار اور مواقع کی تلاش میں خطرناک راستے اختیار کر رہے تھے، جبکہ بعض غیر ہمراہ بچوں کو بھی سرحد کے قریب پایا گیا۔

دی اکانومسٹ ٹائم ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت امیگریشن قوانین اور سرحدی نگرانی کے باوجود غیر قانونی امیگریشن کے رجحانات ختم نہیں ہوئے، اور معیشتی مواقع اور بہتر مستقبل کی امید بھارتیوں کو خطرناک اور غیر روایتی راستوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اس صورتحال نے امریکا کی اندرونی امیگریشن پالیسیوں، سرحدی سیکیورٹی اقدامات، اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف جاری کوششوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، کیونکہ قانونی اور غیر قانونی نظام میں توازن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے