پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران سفارت خانۂ پاکستان، ریاض کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ قونصلر ہال اور پاسپورٹ سیکشن کا افتتاح کیا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟

کمیونٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت بلکہ ترقی و استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لاکھوں محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی دیانت، محنت اور لگن سے زرمبادلہ بھیج کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہے، اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون کی بنیاد پر ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک نئے دور کے تعلقات میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں اقتصادی، دفاعی، اور سماجی روابط میں نمایاں وسعت آ رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

انہوں نے کہا:

’ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم حرمین شریفین کے محافظ اور خدمت گزار ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا رشتہ عقیدت، محبت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے۔‘

نائب وزیراعظم کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اقتصادی و سفارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی