پاکستانی دستوں کو غزہ بھیجنے کی خبروں پر پی ٹی آئی کی طرف سے تحفظات کا اظہار

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔
سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی نے نئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور ان کی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں عوامی خدمت کا نیا باب رقم کریں گے۔

 پارلیمانی قائدین کی نامزدگی پر فوری نوٹیفکیشن کا مطالبہ

اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن قائدین کے تقرر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سیاسی کمیٹی نے زور دیا کہ سینیٹ میں حزبِ اختلاف کے 22 ارکان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا خط، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس کو قائدِ ایوان کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس پر سیکریٹری اور چیئرمین سینیٹ فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟

اسی طرح قومی اسمبلی میں 74 ارکانِ اسمبلی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کرنے کا خط بھی اسپیکر کو بھجوایا جا چکا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ رول 39 کے تحت اپوزیشن بینچز پر عددی اکثریت رکھنے والے اراکین کو یہ حق حاصل ہے، لہٰذا اسپیکر کو تاخیر کے بغیر نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔

عمران خان کی قید پر تشویش

سیاسی کمیٹی نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر توشہ خانہ دوم کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، اور اب یہ سماعت 27 نومبر 2025 کو ہوگی۔

کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو کسی صورت قیدِ تنہائی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقاتوں کو یقینی بنایا جائے، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

 خیبر پختونخوا میں ڈرون حملوں پر گہری تشویش

سیاسی کمیٹی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 روز میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کئی ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہادتیں اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور اس حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔

 پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر تشویش

کمیٹی نے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ افغانستان کے درمیان مذاکرات کے بغیر کسی نتیجے کے اختتام پر تشویش ظاہر کی۔
پی ٹی آئی نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ امن و استحکام کے لیے بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

پاکستانی دستوں کو غزہ بھیجنے کی خبروں پر تحفطات کا اظہار

اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی گئی اور درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے الزام تراشی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

کمیٹی نے ان خبروں پر بھی تحفظات ظاہر کیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔
سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔

 کرم میں 6 جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت

آخر میں سیاسی کمیٹی نے کرم میں سیکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ