گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وُڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں جوڑے نے کئی بار مسترد کیا، مگر اب سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے مبینہ معاشقے پر کھل کر بات کی ہے۔

سنیتا آہوجا نے پارس ایس چھابڑا کے پوڈکاسٹ ابرا کا ڈبرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی شوہر کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی بات پر یقین نہیں کرتیں جب تک اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے بھی یہ سنا ہے، لیکن جب تک میں اسے اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں یا رنگے ہاتھوں پکڑ نہ لوں، میں کسی بات کا اعلان نہیں کر سکتی۔ ہاں، سنا ہے کہ وہ مراٹھی اداکارہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام

سنیتا نے مزید کہا کہ اس عمر میں گووندا کو اس طرح کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی بیٹی ٹینا اور بیٹے یشوردھن کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

گفتگو کے دوران سنیتا نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مالی طور پر خودمختار بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یوٹیوب پر وی لاگنگ کر رہی ہیں اور 4 ماہ میں سلور بٹن حاصل کر چکی ہیں۔
ان کے مطابق ’عورت کو خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ اپنا کمانا ایک الگ خوشی دیتا ہے۔ شوہر سے پیسے مانگنے سے بہتر ہے کہ اپنی محنت سے کمائیں۔‘

اسی موقع پر سنیتا نے شوہر سے بڑے گھر کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ 4 بیڈ روم والے گھر میں رہتی ہیں جبکہ گووندا ان کے ساتھ نہیں رہتے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا’ یہ گھر ہمارے لیے چھوٹا ہے۔ میں اس پوڈکاسٹ کے ذریعے چیچی (گووندا) سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے لیے 5 بیڈ روم والا بڑا گھر خرید لو، ورنہ دیکھ لینا کیا ہوتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنیتا نے اپنے بھتیجے کرشنا ابھیشیک کے ساتھ پرانے اختلافات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا ’اب کسی بچے سے کوئی جھگڑا نہیں۔ کرشنا میرا بچہ ہے، میں نے اسے پالا ہے۔ اب وقت لڑنے کا نہیں، خوش رہنے کا ہے۔ میں چاہتی ہوں سب بچے ہنسیں، خوش رہیں۔‘

گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جو کئی سال تک خفیہ رکھی گئی۔ ان کی بیٹی ٹینا آہوجا 1989 میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کے بیٹے کا نام یشوردھن ہے۔ جوڑا گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کی خبروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، تاہم اب سنیتا کے اس انٹرویو نے ان افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے