پنجاب حکومت نے صوبے میں طبی عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر ماہرینِ صحت بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی نے لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
بل کے تحت ایک لوکم پالیسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بھرتی کا طریقہ کار، مدت، تنخواہ اور مراعات طے کرے گی۔ بل کے مطابق بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی، جبکہ اشتہار کم از کم 2 اخبارات میں دینا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن
عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد مستقل تقرری کا مطالبہ نہیں کرسکیں گے، اور انہیں مستقل ملازمین جیسی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔ بل کا مقصد صوبے کے اسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا بتایا گیا ہے۔














