پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ جعلی ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔

پنجاب میں اب تک 511 ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 393 ڈیلرز کے لائسنسز کی مکمل تصدیق کر کے گرین سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

محکمہ داخلہ کے مطابق 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری ہے، جن میں سے 44 کیسز کی سماعت مکمل ہو چکی جبکہ باقی 46 کی سماعت جلد مکمل کی جائے گی۔ تمام کیسز کی جانچ شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا ہے اور غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی و بازیابی کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

 اس کے علاوہ، محکمہ داخلہ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں اسلحہ ڈیلرز کی باقاعدہ انسپکشن بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج میں پرتشدد واقعات، ’ٹی ایل پی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے‘

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنسز کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق صوبے میں 10 لاکھ 12 ہزار 454 افراد کے پاس انفرادی اسلحہ لائسنس موجود ہیں، جبکہ سکیورٹی کمپنیوں کے لیے 37 ہزار 918 اور مختلف اداروں کے نام پر 42 ہزار 272 لائسنس رجسٹرڈ ہیں۔

اس طرح پنجاب میں مجموعی طور پر اسلحہ لائسنسز کی تعداد 10 لاکھ 92 ہزار 644 ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام ریکارڈ نادرا کی مدد سے آن لائن کیا جا رہا ہے تاکہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے عمل کو شفاف اور خودکار بنایا جا سکے۔

حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اپریل 2024 سے انفرادی اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد ہے۔ اس لیے صوبے میں کوئی نیا انفرادی لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فراڈ سے ہوشیار رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا