میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے بالآخر اپنی طویل انتظار کی جانے والی ایپل واچ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے صارفین اب بغیر فون نکالے اپنے ہاتھ کی گھڑی سے براہ راست پیغامات اور کالز کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا اہم فیچر، صارفین فون نمبر شو کیے بغیر کال کرسکیں گے
نئی ایپ کے ذریعے صارفین کال نوٹیفکیشنز حاصل کرنے، مکمل پیغامات پڑھنے اور وائس میسجز ریکارڈ یا بھیجنے کے قابل ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی تمام پلیٹ فارمز کی طرح ایپل واچ پر بھی ذاتی پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گی۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نیا تجربہ اپنا آئی فون نکالے بغیر آپ کو اپنی چیٹس سے باخبر رکھے گا۔
ایپ میں میسج ری ایکشنز، تصاویر اور اسٹیکرز کی واضح ڈسپلے کے علاوہ چَیٹ ہسٹری کی بہتر نمائش بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
یہ ایپ ایپل واچ سیریز 4 یا اس سے جدید ماڈلز پر چلنے والے watchOS 10 یا اس سے نئے ورژن کی ضرورت رکھتی ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق مستقبل میں اس ایپ میں مزید فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔
یہ نیا اقدام کمپنی کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد واٹس ایپ کو موبائل اور ڈیسک ٹاپ سے آگے دیگر ڈیوائسز تک وسعت دینا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پیڈ صارفین صرف براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کر سکتے تھے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان
ایپل واچ کے لیے ایپ کی یہ ریلیز اسنیپ چیٹ کی جانب سے اپنی واچ او ایس ایپ لانچ کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں صارفین مختلف انداز میں فوری پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔














