بھارتی جیلوں میں خطرناک مجرموں کی شراب پارٹیوں نے حکومتی رٹ کا بھرم کھول دیا

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں وہ موبائل فون استعمال کرتے اور ٹی وی دیکھتے نظر آئے۔

داعش کے بھرتی کار زہیب حمید کی فون پر گفتگو اور چائے نوشی کی ویڈیوز منظرعام پر

گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں داعش کے بھرتی کار زہیب حمید شکیل منہہ کو فون استعمال کرتے اور چائے پیتے دیکھا گیا، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق زہیب نوجوانوں کو شدت پسندی کی جانب راغب کرنے اور انہیں شام بھجوانے میں ملوث رہا ہے۔

قتل و زیادتی کیسز میں ملوث امیش ریڈی کو موبائل فونز اور ٹی وی کے ساتھ دیکھا گیا

ایک اور ویڈیو میں 18 زیادتی اور قتل کے مقدمات میں ملوث امیش ریڈی کو 2 اینڈرائیڈ فونز اور ایک کی پیڈ موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا۔ اس کی بیرک میں ٹی وی بھی نصب ہے۔ سپریم کورٹ نے 2022 میں اس کی سزائے موت کو 30 سال قید میں تبدیل کیا تھا۔

ترن راجو جیل کے اندر فون استعمال کرتے اور کھانا پکاتے ہوئے پکڑا گیا

ایک تیسرے قیدی ترن راجو کی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ فون استعمال کرتے اور جیل کے اندر کھانا پکاتے دکھائی دیا۔ ترن راجو کو رنیا راؤ سونے کی اسمگلنگ کیس میں جنیوا فرار ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں اسے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا

وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے اس معاملے پر سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ محکمہ جیل نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر داخلہ جی پرمیشور نے وارننگ دی ہے کہ جیل حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، عملے کی کمی کوئی جواز نہیں، موجود عملہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ