قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، جس کے بعد طیارہ جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی بوئنگ 777 طیارہ ہے جس کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کے روز 34 ہزار فٹ کی بلندی پر دورانِ پرواز ٹوٹ گئی تھی۔ اُس وقت طیارے میں 344 مسافر سوار تھے۔

متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ لگانے کے بجائے ایک گراؤنڈ طیارے سے پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر استعمال کی گئی تھی، ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو تیسرے ہی دن دوبارہ ٹوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟
اطلاعات کے مطابق ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، طیارے نے جدہ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا، تمام مسافر اور عملہ خیریت سے ہیں۔














