وسیم اکرم نے اعظم خان کا ہاتھ توڑ دیا، معین خان نے کال کرکے فاسٹ بولر کو کیا کہا؟

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ سنایا جس میں انہوں نے قومی کرکٹر کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلایا کرتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل

اعظم خان نے بتایا کہ ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا کہ پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا اور شاٹس مار رہا تھا، جس پر وہ بولے کہ پندرہ سال کا لڑکا تم سب کو مار رہا ہے، لاؤ بال مجھے دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وسیم اکرم نے بولنگ شروع کی تو انہوں نے کہا کہ میں آؤٹ سوئنگ کر رہا ہوں، میں نے گیند چھوڑ دی لیکن وہ سیدھی میرے بازو پر لگی اور کچھ دیر بعد بازو میں شدید درد شروع ہو گیا۔

اعظم خان کے مطابق، ایک گھنٹے بعد میں رکشہ لے کر گھر جا رہا تھا، جب پیسے نکالنے لگا تو میرا ہاتھ سیدھا نہیں ہو رہا تھا۔ میں نے فوراً والد کو فون کیا اور کہا کہ مجھے پک کر لیں، میرا لگتا ہے ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔ والد نے پوچھا کس نے توڑا تو میں نے کہا، وسیم انکل نے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ ابو (معین خان) نے وسیم اکرم کو فون کیا اور کہا کہ آپ نے بھتیجے کا ہاتھ توڑ دیا ہے، تو وسیم انکل بولے کہ نہیں یار میں نے تو بڑے آرام سے بال کرائی تھی۔

اعظم خان نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں والد کے ساتھ اسپتال جا رہا تھا تو راستے میں ایک ریسٹورنٹ آیا۔ میں نے کہا کہ اسپتال آگیا؟ تو والد بولے کہ پہلے کچھ کھا لیتے ہیں۔ میں نے کہا ہاتھ ٹوٹا ہوا ہے، تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، پہلے سینڈوچ کھاتے ہیں، پھر اسپتال چلتے ہیں۔ چنانچہ ہم نے پہلے سینڈوچ کھایا، پھر اسپتال گئے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ