گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں

محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم محمد کریم کی کامیابی پاکستان اسکی فیڈریشن کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھاتی ہے۔ فیڈریشن سالانہ بھاری فنڈز کے باوجود نئے کھلاڑی، خصوصاً خواتین اسکیئرز سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔

ایک سرکاری سیاحتی آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوچنگ سسٹم کے فقدان اور انتظامی کمزوریوں کے باعث تربیت کا عمل پائیدار نہیں بن سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کی ترقی کے لیے پیشہ ور کوچز، اسپورٹس سائیکالوجسٹ، فٹنس ٹرینرز اور تکنیکی اسٹاف کی فوری ضرورت ہے۔

ان کے مطابق محمد کریم جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آف سیزن میں کوچنگ اور نوجوانوں کی مینٹرشپ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں، تاہم فیڈریشن میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ پروگرام موجود نہیں۔

اسپورٹس ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ نلتر اور مالم جبہ میں مستقل تربیتی مراکز قائم کیے جائیں، خواتین اسکیئرز کے لیے اسکالر شپس اور مراعات متعارف کرائی جائیں، جبکہ فیڈریشن میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟

محمد کریم کی نئی کامیابی جہاں پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، وہیں سرمائی کھیلوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت بھی نمایاں کرتی ہے۔

مبصرین کے مطابق اگر پالیسی اور ڈھانچے کی سطح پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ برسوں میں پاکستان کا سفر چند انفرادی کامیابیوں تک ہی محدود رہ جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟