ملک بھر میں کورونا کے 10 نئے مریض، 7 کی حالت تشویشناک

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 866 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.35 فیصد رہی، اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جب کہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کیے گئے 304 ٹیسٹوں میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 175 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں شرح 1.14 فیصد رہی جبکہ گلگت میں 341 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.29 فیصد رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp