بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (این سی ایس اے) نے فروری 2026 میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل جعلی خبروں، افواہوں اور آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

ادارہ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے باضابطہ پریس ریلیز کے مطابق یہ سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا، آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کی نگرانی کرے گا، معلومات کی تصدیق کرے گا اور حقائق کی درستگی کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز

این سی ایس اے کے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے پریس ونگ، پریس انفارمیشن بنگلہ دیش (PIB)، بنگلہ دیش سنگباد سنستھا (BSS)، بنگلہ دیش ٹیلیکمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (BTRC) اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گا۔

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی معلومات کو آن لائن شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک، اشتعال انگیز یا ریاست مخالف مواد کی فوری اطلاع دیں۔

“ملک کے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،” NCSA نے اپنے بیان میں کہا اور صارفین سے درخواست کی کہ وہ پروپیگنڈا پر نہ آئیں اور جعلی تصاویر، کارڈز یا ویڈیوز پھیلانے سے گریز کریں جو “ریاست مخالف عناصر” گردش میں ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلامی اندولن بنگلہ دیش کا عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پہلے ریفرنڈم پر اصرار

عوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے این سی ایس اے نے 24/7 ہیلپ لائن شروع کر دی ہے اور مخصوص شکایات کے لیے چار الگ ای میل چینلز کھول دیے ہیں:

  1. [email protected] – آن لائن جوا سے متعلق شکایات کے لیے
  2. [email protected] – جعلی معلومات، افواہوں یا ڈس انفارمیشن کے لیے
  3. [email protected] – جعلی پروفائلز، فحش یا نقصان دہ مواد، اور آن لائن ہراسانی کے لیے
  4. [email protected] – اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر اداروں پر سائبر حملوں کے لیے

وزارت ڈاک، ٹیلیکمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد جاسم الدین کے دستخط شدہ بیان میں کہا گیا کہ محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے لیے عوامی تعاون انتہائی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ