بادام چبا چبا کر بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صبح، دوپہر اور رات کو کھانے سے 30 منٹ قبل چند بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پہلے ناشتے پھر دوپہر اور رات کے کھانے سے 30 منٹ قبل 20 گرام (مجموعی طور پر 60 گرام) بادام کھانے سے غذا کے بعد بڑھنے والی بلڈ شوگر کی سطح کو 20 فیصد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے طویل عرصے تک کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے جسم پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں ہونے والے اضافے کو نظرانداز کردیتے ہیں، حالانکہ موجودہ عہد میں ایسی غذا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اولین نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کریں تو وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ 2 کے عارضے کے شکار ہوجاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ہر کھانے سے قبل چند بادام کھانے سے نا صرف ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں میں اس بیماری کی پیچیدگیوں کی روک تھام بھی ممکن ہے۔

تحقیق میں خالی پیٹ باداموں کے استعمال سے کھانے کے 2 گھنٹے بعد بھی بلڈ شوگر کی سطح میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

تحقیق کے دوران لوگوں کا جائزہ 3 ماہ تک لیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات طویل المعیاد ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون میں چکنائی اور ورم کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن اور کلینیکل نیوٹریشن ESPEN میں شائع ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن