لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں درخت کاٹنے سے روک دیا اور نجی بیکری کے باہر درخت کاٹنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ سرکاری وکیل درخت نہ کاٹنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروائیں۔
جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور
تحریری حکم کے مطابق، موٹر وے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ موٹر وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں، جہاں گاڑیوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا۔
عدالت میں موٹر وے پولیس کی جانب سے عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا گیا۔
دوسری جانب، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر فی الحال روک دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟
عدالت نے پارک کی تعمیر سے متعلق معاہدہ اور دیگر دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں۔














