سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعریفی قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سری لنکن ٹیم اور ان کی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ اور پیشہ ورانہ مظاہرہ کیا ہے، اور سینیٹ نے متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔














