معروف ماہرِ نفسیات، میڈیا پرسنالٹی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان
ڈاکٹر نبیہہ علی خان جو مردوں کے حقوق اور سماجی مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ ان کی نکاح کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تاہم اب ان کی ایک نئی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
یہ ویڈیو ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کے مشترکہ مواد کا حصہ ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے ’کرنج‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک باعزت اور سنجیدہ شخصیت کے لیے اس طرح کے مواد کا حصہ بننا مناسب نہیں۔
@hitboy867
سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’کیا ایک موٹیویشنل اسپیکر کو ایسے برتاؤ کرنا زیب دیتا ہے؟‘‘ ایک صارف نے لکھا، ’’جیسے ہی کسی کو عزت ملتی ہے، وہ عامر لیاقت بننے کی کوشش کرتا ہے۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’یہ شہرت کا نشہ برداشت نہیں کرپاتے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز
کچھ صارفین نے ان کی شادی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ کم عمر سے شادی نہیں کرنی چاہیے، ورنہ آدمی خود بھی جوان دکھنے کی کوشش میں غیر معمولی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ علی خان ماضی میں مختلف ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مردوں کے حقوق اور معاشرتی نفسیات پر کھل کر گفتگو کرتی رہی ہیں، تاہم حالیہ ویڈیو نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔














