سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے اہم نکات
فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔
عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ عدل میں شفافیت بڑھانے اور عمل میں آسانی کے لیے نئے رولز مرتب کیے گئے۔
مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف مشکلات کے حل کے لیے کمیٹی کی تجاویز رولز میں شامل کر دی گئیں۔
سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ بھی دے دیا۔














