ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ اگر موٹروے کا ایم ٹیگ گاڑی پر لگا ہے تو ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لیے 18 نومبر تک ایف ڈبلیو سے مل کر اسلام آباد میں 8 سے 10 ایم ٹیگ لگانے کے لیے پوائنٹ قائم کریں۔ ایکسائز آفس سے ایم ٹیگ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار
بلال اعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی 2 گاڑیاں اب بھی کچنار پارک میں موجود ہیں جہاں سے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں پر لازمی ایم ٹیگ لگائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔














