رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوئے، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

بھارت اے ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، بھارت کی جانب سے ٹاپ اسکورر ویبھو سوریا ونشی 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نمن دھیر نے 35 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہد عزیز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، معاذ صداقت نے صرف 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سعد مسعود نے 31 رنز دے کر 2 جبکہ عبید شاہ، احمد دانیال اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 137 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اوپنر معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 47 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

محمد نعیم 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ یاسر خان نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے۔

محمد فائق نے معاذ کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی اور 14 گیندوں پر 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

پاکستان شاہینز نے ٹی 20 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 221 رنز کا ہدف دیا، جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکتوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟