بنگلہ دیش نے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی نقل تیار کرلی، مداحوں کا موازنہ

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کو بنگلہ دیش میں’ایٹا امادری گولپو‘ کے عنوان سے ری میک کیا گیا ہے۔

یہ ڈرامہ پاکستان میں بے حد مقبول ہوا، جہاں پہلے قسط کو تقریباً 82 ملین اور آخری قسط کو 57 ملین بار دیکھا گیا۔ اس کی مقبولیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مشرق وسطیٰ، ترکی اور انڈونیشیا تک پھیلی ہوئی ہے۔

پاکستانی ڈرامے کے بنگلہ دیشی ری میک ’ایٹا امادری گولپو‘ کی اب تک 4 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور ہر قسط کو تقریباً 2 ملین بار دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بنگلہ دیشی صارفین اصل ڈرامے کے مناظر کا موازنہ کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ری میک پر تنقید اور تعریف دونوں سامنے آئی ہیں۔ ایک پاکستانی مداح نے کہا، ’بطور پاکستانی، مجھے فخر ہے کہ ہمارے ڈرامے بین الاقوامی سطح پر ری میک ہو رہے ہیں‘۔ تاہم، بعض بنگلہ دیشی صارفین نے کہا کہ ری میک کی بجائے ڈبنگ کرنا زیادہ مناسب ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں اپنا کردار کیوں پسند نہیں تھا؟

واضح رہے’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا جبکہ عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کے لالچی بھائی کا روپ دھارا جو دولت کی خاطر ہانیہ عامر سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ ان سے شادی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘