عالمی فوجداری عدالت میں سوڈانی ملیشیا رہنما کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فوجداری عدالت میں استغاثہ نے مشرقی افریقہ کے ملک سوڈان کی دو دہائیوں پُرانی خانہ جنگی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ایک ملیشیا رہنما کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کے روز عالمی فوجداری عدالت نے علی محمد علی عبدالرحمٰن، المعروف علی کوشائب، کے لیے سزاؤں سے متعلق سماعت کا آغاز کیا، ایک روز قبل پروسیکیوٹر جولیئن نکولز نے دارفور کے مغربی علاقے میں ہونے والی قتل و غارتگری میں اُن کے کردار کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ

استغاثہ کے مطابق عبدالرحمٰن جن جرائم میں ملوث ہیں، ان میں کلہاڑی سے 2 افراد کو قتل کرنا بھی شامل ہے۔

نکولز نے ہیگ میں موجود ججوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے لفظی معنوں میں ایک کلہاڑی سے قتل کرنے والا موجود ہے۔ صرف عمر قید ہی بدلے اور مستقبل میں روک تھام کے تقاضے پورے کر سکتی ہے۔

دوسری جانب عبدالرحمٰن کے وکلا 7 سال قید کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ آئندہ سماعتوں میں دلائل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ

گزشتہ ماہ عبدالرحمٰن کو 27 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جن میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت اور جنسی زیادتی شامل ہیں۔ وہ 2003 سے 2004 کے دوران حکومت کے حمایت یافتہ جنجوید ملیشیا کی قیادت کرتے ہوئے دارفور میں قتل، تباہی اور بربادی کی مہم کے ذمہ دار پائے گئے تھے۔

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ عالمی فوجداری عدالت نے دارفور کے جرائم سے متعلق کسی ملزم کو سزا سنائی ہو۔ یہ علاقہ اس وقت بھی ایک شدید خانہ جنگی کے باعث ہولناک مظالم کا شکار ہے۔

غلط شناخت کا کیس ہے، عبدالرحمٰن کا موقف

عبدالرحمٰن مسلسل یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ وہ جنجوید ملیشیا کے اعلیٰ عہدے دار نہیں تھے، جنجوید عرب نسل سے تعلق رکھنے والی وہ نیم فوجی فورس تھی جسے سوڈانی حکومت نے دارفور میں سیاہ فام قبائل کے خلاف کارروائی کے لیے مسلح کیا تھا۔

اپریل 2022 میں مقدمے کے آغاز سے ہی ان کا مؤقف تھا کہ وہ ’علی کوشائب نہیں‘ اور عدالت نے غلط شخص کو پکڑ لیا ہے، تاہم عدالت نے ان کا موقف مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ

فروری 2020 میں وہ وسطی افریقی جمہوریہ فرار ہو گئے تھے، جب نئے سوڈانی حکام نے عالمی فوجداری عدالت سے تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے بعد ازاں خود کو عدالت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’مایوس‘ تھے اور ڈرتے تھے کہ حکام انہیں قتل کر دیں گے۔

دارفور کا پس منظر

دارفور میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب غیر عرب قبائل نے منظم امتیاز کے خلاف بغاوت کی، اس کے ردِعمل میں خرطوم حکومت نے جنجوید ملیشیا کا سہارا لیا، جسے بعد میں پاپولر ڈیفنس فورسز کے نام سے جانا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2000 کی دہائی میں دارفور کے تنازع میں 3 لاکھ افراد مارے گئے جبکہ 25 لاکھ کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔

عالمی فوجداری عدالت کے پروسیکیوٹر موجودہ تنازع سے متعلق مزید گرفتاریوں کے وارنٹ جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ

سرکاری فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) — جو جنجوید ہی کا تسلسل ہیں — کے درمیان جاری جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

افریقی یونین کے مطابق یہ ’’دنیا کا بدترین انسانی بحران‘‘ بن چکا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کم از کم 40 ہزار افراد ہلاک اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں