پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر انتہائی نفیس انسان ہیں۔ ٹرولنگ کسی کی نہیں ہونی چاہیے۔۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 18, 2025
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔
سینیئر صحافی انصار عباسی ان دنوں ٹرولز کے نشانے پر ہیں، اور ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ روز قبل سینیئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو ایک اسٹور میں اہلیہ کے ساتھ ہراساں کیا گیا، جس کی صحافی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اس سے قبل پی ٹی آئی کے باغی رہنما شیر افضل مروت بھی پی ٹی آئی ٹرولز کا نشانہ بن چکے ہیں، جس پر ممبر قومی اسمبلی نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔














