اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ریلوے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ہوئی۔

اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت انتہائی جامع اور نتیجہ خیز رہی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے، زمینی و ریلوے رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے روس میں ملنے والی گرمجوش میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دراصل ماسکو سے روانہ ہونے والے تھے لیکن وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے لیے خصوصی طور پر اپنا قیام بڑھایا۔

روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور روس کا شراکت داری کا رشتہ جنوبی ایشیا میں روس کی پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔

الیکسی اوور چک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اور عالمی فورمز خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں قریبی ہم آہنگی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاک روس سیکیورٹی مشاورتی اجلاس، علاقائی امن و تعاون پر گفتگو

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں باہمی مشاورت اور عملی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ