پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔
View this post on Instagram
گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے کے لیے گانے کے بول میں غلطی کر بیٹھے، جس پر وہ خود اور گانے کے سننے والے ہنس پڑے، جس نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹرز اس وقت ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔














