آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایپل کی نئے آئی فون 17 سیریز صارفین کے لیے اب مزید قابلِ حصول ہو گئی ہے، کیونکہ ایم سی بی بینک لمیٹڈ (MCB) نے پہلی بار بغیر سود کے طویل المدتی قسطوں کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

پلان کے تحت ایم سی بی صارفین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کسی بھی آئی فون 17 ماڈل بشمول iPhone 17 Pro، 17 Pro Max اور iPhone Air کو آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

بینک نے قسطوں پر 0 فیصد مارک اپ رکھا ہے اور پروسیسنگ فیس بھی ختم کر دی ہے، جس سے یہ آفر عام خریداروں کے لیے مزید پرکشش ہو گئی ہے۔

خریدار 3، 6، 9، 12، 15، 18، 24، 30 یا 36 ماہ تک کی اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایم سی بی بینک اس آفر کے تحت خریداروں کو متعدد سہولتیں بھی دے رہا ہے، جن میں ایک سال کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی، ایک مرتبہ اسکرین کی مفت تبدیلی، ایک مرتبہ بیک گلاس کی تبدیلی اور 20 واٹ کا ایپل برانڈڈ چارجر شامل ہے۔

مزید پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

ہر ماڈل اور اسٹوریج کے مطابق قیمتیں مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر: iPhone 17 Pro Max 256GB کی قیمت 559,399 روپے ہے، جسے صارف 36 ماہ میں قریباً 15,539 روپے ماہانہ پر حاصل کر سکتا ہے۔ iPhone 17 Pro 256GB کی 36 ماہ کی قسط قریباً 14,314 روپے ہے۔

آئی فون 17 قسطوں پر حاصل کرنے کے لیے صارفین ایم سی بی بینک کی ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں۔ تمام آرڈرز ایم سی بی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پروسیس ہوں گے۔ فون کے ساتھ مکمل پروٹیکشن بنڈل بھی فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp