امریکا میں وکلا خبردار کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ساتھ جذباتی یا رومانوی تعلقات شادیوں کے ٹوٹنے کی ایک بڑھتی ہوئی وجہ بن رہے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اور گورک (Grok) جیسے چیٹ بوٹس لوگوں کی روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور کچھ لوگ ان سے اتنا گہرا تعلق قائم کر لیتے ہیں کہ اپنے حقیقی ساتھیوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟
ماہرین کے مطابق جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (AI) بوٹس زیادہ ’ہمدرد‘ اور ’انسان دوست‘ بنتے جا رہے ہیں، تنہائی یا ناخوش شادی شدہ افراد ان کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت موزوں سائز کے کپڑے خریدنے میں مدد کر سکتی ہے؟

ایسے کئی واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، جن میں لوگ حقیقی تعلقات چھوڑ کر AI کے ساتھ رشتہ قائم کر چکے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں عدالتوں اور خاندانی ڈھانچوں کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔














