وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کو ترقی کے سفر میں چیلینجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی کاموں کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرخزانہ کا معاشی اشاریوں میں بہتری، شرح سود اور بجلی کے نرخ میں مزید کمی کا عندیہ
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ متحد ہو کر ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے اور حکومت اسی سمت میں مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے اس موقع پر کراچی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کراچی کو مجموعی طور پر فلاحی سرگرمیوں خصوصاً کارپوریٹ فلاحی شعبے میں اس کی نمایاں قیادت کے اعتراف کے طور پر خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، وزیرخزانہ
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے، اس فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، ترقی کے لیے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ضروری ہے۔














