28 ویں آئینی ترمیم کب آئے گی؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اور جب حکومت نے ترمیم لانی ہوگی تو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی اس ترمیم کے حوالے سے آفیشل طور پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مسودہ تیار ہوا ہے۔ اس حوالے سے جب کوئی پیش رفت ہوگی تو اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم نے لوکل باڈیز کے حوالے سے جو تجاویز دی ہیں وہ ہمارے ذہن میں ہیں اور ہم نے اس کی حمایت بھی کی۔ اسی طرح صوبوں کی مرضی کے بغیر این ایف سی کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

عطاتارڑ نے کہا کہ 18ویں ترمیم رول بیک نہیں کی جائے گی، ایک مشاورتی عمل ہوگا جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، میڈیا میں 28ویں ترمیم پر بحث ہورہی ہے مگر اس حوالے سے ابھی کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں ہوئی ہے، جب کوئی تجویز آئے گی تو سامنے لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے حوالے سے بحث یہ بھی چل رہی تھی کہ جس صوبے کی آبادی زیادہ ہے اسے زیادہ شیئرز ملے، آبادی کے حوالے سے اور تعلیم کے حوالے سے ترمیم لائی جائے گی، پوری ملک میں یکساں تعلیم ہو، آبادی کنٹرول کرنے کا جو محکمہ ہے وہ سینٹرلائزڈ ہو اور صوبے اور وفاق مل کر اس کو چلائیں، اس پر بحث ہوتی رہی  ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان