18 اور 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جو بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔
مہمند ڈسٹرکٹ میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر بھرپور فائرنگ کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کیے گئے۔
مزید پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ایک اور انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی میں 2 خوارج سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے ہلاک ہوئے۔ تیسرا آپریشن ٹانک ڈسٹرکٹ میں ہوا، جس میں مزید ایک خوارج کو نیوٹرلائز کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی اسپانسر شدہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے صفائی آپریشنز جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔














