انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر کارروائی کرتے ہوئے اہم وزراء کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

این اے-96 فیصل آباد

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق طلال چوہدری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

طلال چوہدری کو 24 نومبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

این اے-185 ڈیرہ غازی خان

وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خاص برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمان کو نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس معاملے میں میڈیا رپورٹوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حلقوں کی مختلف ذرائع سے کلوز مانیٹرنگ جاری ہے۔

کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا موقف

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘